فصیحہ خان،سینئر ایڈیٹر نیوز،سینئر پروڈیوسر /ڈائریکٹر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت سے بہت کم کاروبار کیا ہے اور روس اور امریکہ ایک دوسرے سے تقریباً بالکل بھی کاروبار نہیں کرتے۔
انہوں نے جمعرات کو ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا، “مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے کہ بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔ وہ اپنی مردہ معیشتوں کو ایک ساتھ پستی کی طرف لے جا سکتے ہیں جس کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔”
بدھ کے روز ایک سابقہ پوسٹ میں ٹرمپ نے روس کے ساتھ بھارت کی تجارت پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکہ جمعے سے بھارت سے درآمد ہونے والے سامان پر 25 فیصد ٹیرف لگائے گا۔
مذکورہ پوسٹ کے جواب میں بھارتی حکومت نے کہا، وہ ٹرمپ کے اعلانات کے مضمرات کا جائزہ لے رہی ہے اور منصفانہ تجارتی معاہدہ طے کرنے کے لیے بدستور کوشاں ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنے فوجی سازوسامان اور توانائی کا ایک بڑا حصہ روس سے خریدا ہے جو “اچھا نہیں” تھا۔

















