سعودیہ: پارک میں جھولا 2 ٹکڑے ہونے کی خوفناک ویڈیو وائرل، 23 افراد زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

فصیحہ خان،سینئر ایڈیٹر نیوز،سینئر پروڈیوسر /ڈائریکٹر

سعودی عرب کے شہر طائف کے ایک پارک میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 23 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق طائف کے گرین ماؤنٹین پارک میں ایک جھولے پر کچھ افراد سوار تھے کہ جھولا دو ٹکڑے ہوگیا جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔واقعے میں 23 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھولے پر متعدد خواتین و مرد حضرات سوار ہیں جب کہ جھولا ہوا میں جاتے ہی دو ٹکڑے ہوگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں