بلوچستان میں شراب کے رسیا ایک سال میں اربوں روپے کی لاکھوں لیٹر شراب پی گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

فصیحہ خان،سینئر ایڈیٹر نیوز،سینئر پروڈیوسر /ڈائریکٹر

کوئٹہ: بلوچستان میں شراب کے رسیا ایک سال کے دوران اربوں روپے کی 28 لاکھ لیٹر بیئر اور 4 لاکھ گیلن شراب پی گئے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق محکمے نےصوبے کے 10 شہروں میں 58 افراد کو شراب کی فروخت کا لائسنس دیا۔

بلوچستان میں سال 24-2023 کے دوران وائن شاپ سے 28 لاکھ لیٹر بیئر اور 4 لاکھ گیلن شراب فروخت ہوئی جس میں سب سے زیادہ 178،867گیلن شراب اور 729،167لیٹربیئر کوئٹہ میں فروخت ہوئی ۔

حب میں 106،400گیلن شراب اور 805،400 لیٹر بیئر ، ڈیرہ اللہ یار میں 35،800گیلن شراب اور 105،500لیٹر بیئر بیچی گئی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق ایک گیلن شراب پر محکمہ ایکسائز 2،160 روپے ٹیکس وصول کرتا ہے، اس طرح سال 24-2023 کے دوران محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو شراب کی فروخت پر عائد ٹیکس سے1 ارب2 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں